گوجرہ میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن،پختہ تھڑے مسمار

گوجرہ(نامہ نگار)گوجرہ میںتجاوزات کیخلاف گرینڈ آپر یشن جاری رہا ۔انکروچمنٹ عملہ کے بازاروں میں داخل ہو تے ہی دکاندا ر و ں کی دوڑیں لگ گئیں ۔شہر کوتجاوزات سے پاک بنایا جائیگا۔دکاندار ازخود تجاوزات ختم کر دیں۔ ورنہ قبضہ میں لیاگیا سامان ضبط کر لیا جائیگااور جرمانے بھی کئے جائیں گے۔تفصیلات کے مطا بق میونسپل کمیٹی گوجرہ کی طرف سے شہر بھر میں قائم ہو نے والی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیاگیا عملہ نے دکانداروں کا سامان اٹھا کر تحویل میں لے کرمیونسپل کمیٹی منتقل کر دیا۔اور شہریوں کوہدایت کی گئی کہ وہ اپناسامان اپنی دکانوں کی حدود میں رکھیںاور تجاوزات سے گریز کریں ورنہ تجاوزات کنندگان کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی اور کسی کے ساتھ رعائت نہیں ہو گی بلکہ بھاری جرمانوں کا بھی سامناکر نا پڑے گا۔پختہ تھڑے مسمار کر دیئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں