گوجرہ میں جرائم پیشہ افرادکا راج،شہری خوفزدہ

گوجرہ(نامہ نگار)گوجرہ میں وارداتوں کا سلسلہ جاری رہا، ڈاکوئوں اور چوروں نے مختلف وارداتوں میںلوگوں کو مال وزر سے محروم کر دیا۔ معلوم ہواہے کہ چک نمبر93ج ب کا ارسلان دودھ فروخت کر تاہے جو حسب معمول ڈالہ پر چک نمبر348ج ب سے دودھ لے کر جا رہا تھا کہ راستہ میں اس کوود نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااورجان سے مار دینے کی دھمکی دے کر90ہزارروپے نقدی ، دوسری واردا ت میں چک نمبر337ج ب کے دودھ فروش طالب سے چراغ آبادکے قریب ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر 10ہزارروپے نقدی اور چک نمبر334ج ب کے قمر سجادکولوڈررکشہ پر سوار جاتے ہو ئے ڈاکوئوں نے چک نمبر279ج ب کے قریب روک کر16ہزارروپے نقدی چھین لئے اورڈاکو کامیاب وارداتوں کے بعد فرارہو گئے۔چوروں نے محلہ رسول نگر کے زید کی موٹر سائیکل جامع مسجد سمن آباد سے،نیو پلاٹ کے مقصود کی موٹر سائیکل نمبر6837ایف ڈی ایکس کے گھر کے باہر سے اورریلوے کوارٹرکے رہائشی عبدالرحمن کی موٹر سائیکل نمبر1166ٹی ایچ ایس گلشن محمودکالونی سے چوری کر لیں۔وارداتوں کی اطلاع تھانہ نواں لاہوروسٹی پولیس کو دے دی گئیں ہیں تاحال کسی مقدمہ کے اندراج کاعلم نہیں ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں