گوجرہ میں جوگنگ ٹریک کی تعمیر کا آغاز

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی گوجرہ نے واٹر ورکس میں شہریوں کے لیے جدید سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں جوگنگ ٹریک کی تعمیر کا آغاز کر دیا ہے۔سی ای او میونسپل کمیٹی گوجرہ سید یاسر علی نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی جانب سے واٹر ورکس میں جوگنگ ٹریکس کی تعمیر کے واضح احکامات جاری کیے گئے تھے، جس پر میونسپل کمیٹی کے عملے نے فوری طور پر کام شروع کر دیا ہے۔ پہلے مرحلے میں واٹر ورکس کے احاطے میں صفائی ستھرائی، جھاڑیوں اور درختوں کی کاٹ چھانٹ کا عمل جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صفائی کے بعد واٹر ورکس کی تزئین و آرائش کی جائے گی اور ایک معیاری جوگنگ ٹریک تعمیر کیا جائے گا، تاکہ شہریوں کو صحت مند سرگرمیوں کے لیے محفوظ اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔سی ای او ایم سی گوجرہ سید یاسر علی کا بیان نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کو صاف، خوبصورت اور صحت دوست ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ واٹر ورکس میں جوگنگ ٹریک کی تعمیر سے نہ صرف علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ شہریوں کو ورزش اور تفریح کی بہتر سہولت بھی میسر آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں