گوجرہ(نامہ نگار)گھر سے خاتون کو کمسن بیٹے سمیت اغواء کر نے والے افرادکے خلاف قانون متحرک ہو گیا۔ہزارہ کالونی گوجرہ کے ریاض مسیح نے تھانہ سٹی گوجرہ میں مقدمہ درج کراتے ہو ئے موقف اختیار کیاہے کہ وہ اپنی فیملی سمیت عزیزکی فوتیدگی پر گیا ہوا تھاکہ ساحل وغیرہ اس کے گھر میں داخل ہوئے اوراس کی بیٹی کو اس کے دو سالہ بیٹے سمیت زبردستی اغواء کر کے فرارہو گئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان اور مغویان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
2