گوجرہ میں دومختلف واقعات میں شادی شدہ خواتین اغوا

گوجرہ(نامہ نگار)دو مختلف واقعات میں دو شادی شدہ خواتین کو اغوا کر لیا گیا۔محلہ عابد پارک کے آصف علی نے تھانہ سٹی گوجرہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ اسکی اہلیہ صائمہ بی بی گھر سے دوائی لینے کیلئے گئی ہوئی تھی جسکوراستہ میں عدنان وغیرہ تین افراد نے زبردستی اغوا کرلیا ۔علاوہ ازیں چک نمبر 367 ج ب کی سمراء نے تھانہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کرایا ہے کہ اسکی بہن اقصٰی مقدس اسکے پاس رہائش پذیر تھی کہ راشد وغیرہ تین افراد نے زبردستی اغوا کرلیا اور فرار ہو گئے۔ تھانہ سٹی و صدرپولیس نے مغویان اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں