گوجرہ (نامہ نگار)ٹریفک پولیس ہیلمٹ چالا ن میں مصروف رکشہ ڈرائیورو ں نے شہر میں شہریو ں کا ناک میں دم کردیا۔ تفصیلا ت کے مطابق ٹریفک پولیس کو ہیلمٹ کے چالا نو ں پر لگا دیا گیا اس کا فا ئدہ اٹھاتے ہو ئے رکشہ ڈرائیورو ں نے شہر کے بازارو ں میں رکشہ اسٹینڈ قا ئم کرکے تما م بازارو ں کی گزار گا ہیں بند کردیں اور سڑکو ں کے کنارو ں پر غیر قا نونی اسٹینڈ قا ئم کرکے شہریو ں کا گزرنا محا ل کر دیا غیر قا نونی رکشہ اسٹینڈز سے ٹریفک کی روا نی بری طرح متاثر ہو کر رہ گئی جنہیں کو ئی پو چھنے وا لا نہیں ٹریفک پو لیس کو اس طرف توجہ دینے کیلئے فرصت نہیں ہے میو نسپل کمیٹی کی طرف سے بازارو ں کے باہر بریئر لگا ئے گئے مگر رکشہ ڈرائیورو ں نے فا ئدہ اٹھا تے ہوئے رکشہ اسٹینڈز قا ئم کرلئے عوا می حلقوں نے ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ پولیس آ فسیر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے اصلا ح احوا ل کا مطالبہ کیا ہے۔




