گوجرہ میں لڑائی جھگڑے کے دو مختلف واقعات

گوجرہ (نامہ نگار ) لڑائی جھگڑے کے دو مختلف واقعات میں خاتون کو والدین سمیت جبکہ داداپوتے کو تشدد کا نشانہ بنادیاگیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر96ج ب کی آمنہ اعجاز اپنا سامان جہیز لینے کیلئے چک نمبر335ج ب سسرال گئی جہاں محمد وسیم وغیرہ چار افراد نے کو اس کو اس کے والد ین سمیت تشدد کا نشانہ بناڈالاجسکے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔جبکہ چک نمبر335ج ب محمد صادق کواس کے 13سالہ پوتے احمدسمیت مشتاق وغیرہ نے تشدد کا نشانہ بناکر شدید زخمی کر دیاشور واویلہ سن کر بعض افراد موقع پر آگئے جنہوں نے ملزمان کی منت سماجت کر کے ان کی جان بخشی کرائی جس پر ملزمان موقع سے دھمکیاں دیتے فرارہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیاگیا تھانہ نواں لاہور پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں