9

گوجرہ میں مختلف واقعات میں 2خواتین اغوائ

گوجرہ(نامہ نگار)دو مختلف واقعات میں دو خواتین کو اغواکرلیا گیا۔ معلو م ہوا ہے کہ محلہ نیوپلاٹ گوجرہ کے آ صف علی نے تھا نہ سٹی گوجرہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ اسکی اہلیہ کائنات بی بی اسکے بھتیجے کے ساتھ دوائی لینے کیلئے گئی ہو ئی تھی کہ راستے میں نعما ن عرف نومی وغیرہ چار افراد کیری ڈبہ میں سوار ہو کر آ گئے اور انہیں روک لیا ملزما ن کائنات بی بی کو زبردستی اغوا کرکے فرار ہو گئے سٹی پو لیس نے مغویہ اور ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے علا وہ ازیں چکنمبر 354 ج ب کے ندیم مسیح نے مقدمہ درج کرواتے ہو ئے موقف اختیار کیا ہے کہ اسکی اٹھا رہ سا لہ بیٹی فرح بی بی گھر میں موجود تھی کہ سجاول مسیح وغیرہ تین افراد آ گئے اور اسکی بیٹی کو ورغلا کر اغوا کرلیا اور فرار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں