گوجرہ میں معمولی جھگڑے پر سر بازار نوجوان قتل

گوجرہ(نامہ نگار) معمولی تنازعہ پرمخالف نے فائرنگ کرکے سترہ سالہ نوجوان کو قتل کردیا۔معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 303 ج ب کٹھور کے محمد رفیع کا سترہ سالہ بیٹا محمد سعدعلی بازار سے اپنے گھر واپس آرہا تھا کہ گاؤں کا عبدالرحمن اپنے نامعلوم ساتھی کے ہمراہ مسلح ہو کر آگیا اور اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا جو موقع پر ہی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ گیاجبکہ ملزمان موقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہو گئے ۔اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس گوجرہ نے مقتول کی نعش تحویل میں لے کرتحصیل ہیڈو کوارٹرز ہسپتال منتقل کی اورپوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی پولیس نے ملزم ان کی تلاش میں چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں