65

گوجرہ میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے ”ات” مچا دی

گوجرہ(نامہ نگار )گوجرہ میںموٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوئوں کی وارداتوں کا سلسلہ جاری رہادومختلف وارداتوں میں شہریوں سے مال وزر لوٹ کر فرارہو گئے حسینیہ کالونی گوجرہ کامحمدعرفان سائیکل پر سوار اپنے گھر جا رہاتھاکہ مہدی محلہ ڈھونگی گرائونڈ کے قریب اسے موٹر سائیکل دو ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر روک کر اس کے قبضہ سے50ہزارروپے کی رقم چھین لی اورکامیاب واردات کے بعد فرارہو گئے۔جبکہ چک نمبر356ج ب کا بلال اپنے موٹر سائیکل پر سوارشہر سے اپنے گائوں جا رہا تھاکہ چک نمبر355ج ب کے قریب اسے مڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پرروک لیا اور اسے جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اس سے 27ہزارروپے چھین لئے اورڈکیتی کی کامیاب واردات کے بعدموقع سے فرارہو گئے اطلاع ملنے پر سٹی وصدر پولیس موقع پر پہنچ گئی اورڈاکوئوں کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں