گوجرہ(نامہ نگار)چوروں نے مزید پانچ شہریوں کوموٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر371ج ب کااسدالرحمن حال مقیم چمنی پیر روڈنے اپنی موٹر سائیکل نمبر232ٹی ایس ای اپنے گھر کے باہر کھڑی کی اورخود کام کی غرض سے اندر چلا گیا جس کی عدم موجودگی میں نامعلوم چوروں نے چوری کر لی جبکہ چک نمبر342ج ب کے غلام مرتضیٰ نے اڈانواں لاہور پردکان بنا رکھی ہے جو اپنی موٹر سائیکل نمبر9881ایف ڈی او دکان کے باہر کھڑی کر کے کام میں مصروف ہو گیا کہ اس دوران نامعلوم چورنے موقع پا کر اس کی موٹر سائیکل چوری کر لی ۔علاوہ ازیں محلہ مسلم آباد گلی نمبر2کے محمد ہارون ضیاء نے اپنا موٹر سائیکل رکشہ نمبر4510ٹی ایس کے اپنے گھر کے باہر کھڑاکیاہواتھاکہ رات کے اوقات میں نامعلوم چوروں نے موٹر سائیکل رکشہ کاوائر لاک توڑکر اس کا رکشہ چوری کر لیاجبکہ چوکی والی گلی کے محمد ضیاء الحق نے اپنی موٹر سائیکل طارق آباد میں گھر کے باہر اپنی موٹر سائیکل کھڑی کی تھی جسے نامعلوم چور وں نے چوری کر لیا۔اورموقع سے فرارہو گئے۔تھانہ سٹی ونواں لاہور پولیس کووارداتوں سے آگاہ کر دیا گیا ہے تاحال کسی مقدمہ کے اندراج کی اطلاع موصول نہیں ہو سکی ۔
29