30

گوجرہ میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا

گوجرہ(نامہ نگار)گوجرہ میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا۔نامعلوم چور دواور شہریوں کے موٹر سائیکل چوری کر کے فرارہو گئے۔معلوم ہواہے کہ احمدآباد ٹائون گوجرہ کے حافظ محمد اسماعیل نے اپنی موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کی اور خود کام کی غرض سے اندرچلا گیا جس کی عدم موجود گی میں نامعلوم چور اس کی موٹر سائیکل چوری کر کے فرارہو گیا۔علاوہ ازیں چک نمبر338 ج ب کامحمد امین جامع مسجداڈاوالی میں نماز جمعہ پڑھنے کیلئے گیا جہاں موٹر سائیکل کھڑی کر کے نماز کی ادائیگی میں مصروف ہو گیا کہ اس دوران نامعلوم چور اس کی موٹر سائیکل چوری کر کے فرارہو گیا۔اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی ونواں لاہور پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں