گوجرہ میں مہنگائی کا راج،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بازاروں کا رخ نہیں کررہے

گوجرہ(نامہ نگار)گوجرہ شہر میں فروٹ مافیا نے مضبوط پنجے گاڑ دیے۔شہر کے اہم بازاروں، سڑکوں اور چوراہوں پر قبضہ کرکے فروٹ کا کاروبار کرنے والوں نے شہر میں لوگوں کی آمدورفت کے مسائل پیدا کردیے ہیں فروٹ مافیا کی من مانی سرگرمیوں کے باعث شہر کا ماحول بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔لوگوں کا بازاروں میں گزرنا محال ہو گیا ہے۔ نامعلوم وجوہات کی بنا پر انتظامیہ فروٹ مافیا کی منفی سرگرمیوں اور چیرہ دستیوں کا نوٹس لینے کے لیے بے بس دکھائی دے رہی ہے اور دانستہ طور پر چشم پوشی اختیار کئے ہوئے ہے۔یہ صورت حال فروٹ مافیا کو فری ہینڈ دینے کے مترادف ہے۔ شہریوں نے اس صورتحال پر ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔دریں ثنائ۔گوجرہ(نامہ نگار)رمضان المبارک شروع ہوتے ہی گوجرہ سب ڈویژن میں مہنگائی کا طوفان اُمڈ آیا۔ہوشربا مہنگائی نے صارفین کی زندگی اجیرن کر دی۔ متعلقہ حکام نے صارفین کوگرا نفر و شوں کے رحم وکرم پر چھوڑدیا گیا۔ قصابوں ، کریا نہ فروشوں،فروٹ فروشوں، سموسے پکوڑے فر و شو ں اور سبزی فروشوں نے اشیاء خوردونوش کے خود ساختہ نرخ نامے مقرر کرتے ہوئے لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کر دیا جن کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔ جبکہ بیچارے صارفین کا کوئی پرسانِ حال نہیں۔ پرائس کنٹرول ڈیوٹی انجام دینے پر مامور حکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جو مبینہ طور پر گرانفروشوں، ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والے عناصر کی سرکوبی کی بجائے انہیں فری ہینڈ دیئے ہوئے ہیں۔ صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز، کمشنر فیصل آباد اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی توجہ اس اہم معاملہ کی جانب مبذول کراتے ہوئے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں