گوجرہ میں وارداتوں سے شہری خوفزدہ

گو جرہ ( نامہ نگار)گوجرہ میں وارداتوں کا سلسلہ جاری رہا۔ڈاکوئو ں اور چورو ں نے مختلف وارداتوں میں شہریوںکو مال و زر سے محرو م کردیا ۔ معلو م ہوا ہے کہ سول لا ئن جھنگ کا مبین اختر مو ٹر سا ئیکل پر فیصل آ باد سے جھنگ جا رہا تھا کہ چک نمبر 345 ج ب کے قریب مسلح ڈاکوئو ں نے روک کر اس سے بیس ہزار روپے نقدی چھین لی۔چک نمبر367 ج ب کے محمد عدنا ن نے اپنی موٹر سا ئیکل گھر کے باہر کھڑی کی جو نامعلو م چور لے اڑے۔مہدی محلہ کے عدنا ن وغیرہ چار افراد جنازہ کے ساتھ جا رہے تھے کہ اس دوران نا معلو م جیب تراشو ں نے ان کی جیبو ں سے لا کھو ں روپے مالیتی موبائل چوری کرلئے ۔ چک نمبر 99 ج ب کے اصغر علی نے اپنے ڈیرہ پر ٹو کہ مشین نصب کر رکھی تھی جو نامعلو م چور چوری کرلی ۔ چک نمبر 372 ج ب کے محمد اسلم کے ٹیو ب ویل سے نا معلو م چورو ں ہزارو ں روپے کا سا ما ن چوری کرلیا۔ محلہ طفیل کا لونی کے فاروق کی دکان کریانہ واقع چک نمبر 363 ج ب کے تالے توڑ کرچوروں نے ہزارو ں روپے کا سا ما ن کریا نہ چوری کرلیا وارداتو ں کی اطلاع نوا ں لا ہور ، سٹی و صدر پو لیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں