گوجرہ میں وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا

گوجرہ(نامہ نگار)گوجرہ میں وارداتو ں کاسلسلہ نہ تھم سکا۔ڈاکوئوں نے ”گن پوائنٹ” پرایک ہی رات میں راہ گیروں سے مال وزر چھین لیا۔ڈاکو وارداتوں کے بعد فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔عوام عدم تحفظ کا شکار ہو گئے ۔ بڑھتی ہوئی وارداتوں سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا ۔معلوم ہواہے کہ تھانہ صدرکے علاقہ میںاسلحہ اور ڈنڈوں سوٹوں سے مسلح نقاب پوش چار ڈاکوئوں نے مونگی ذیل کے چک نمبر164گ ب کے محمد ذوہیب ،محمد سعید ،محمد ہارون ،چک نمبر285ج ب کے محمد ساجد ،چک نمبر289ج ب کے علی رضاوغیرہ سے ہزاروں روپے نقدی وموبائل فونزچھین لئے۔ اورڈاکو کامیاب وارداتوں کے بعد فرارہو گئے ۔وارداتوں کی اطلاع تھانہ صدر پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے تاہم کسی مقدمہ کے اندراج کا علم نہیں ہو سکا ۔پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں