65

گوجرہ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی گرانفروشوں کیخلاف کارروائی

گوجرہ(نامہ نگار)گھریلواشیاء مہنگے داموں فروخت کر نے والا دکاندارقانون کی گرفت میں آگیا معلوم ہواہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ناصر محمود کو اطلا ع ملی تھی کہ اڈامونگی بنگلہ پر الہ بخش نامی دکاندار کھانے پینے کی چیزیں مہنگے داموں فروخت کر رہاہے جس پر انہوں نے چھاپہ مار کر اس کو رنگے ہاتھوں قابو کر لیااوراسے صدر پولیس گوجرہ کے حوالے کر دیا جنہوں نے اسکے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے واضح رہے کہ گوجرہ میں اشیاء خوردونوش فروخت کر نیوالے د کا ند ا ر وں نے ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی اندھیر نگری مچارکھی ہے جو شہریوں کو مہنگے داموں اشیاء کی فروخت کر کے دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں