گوجرہ میں پولیس مقابلہ،ڈاکوؤں کی مبینہ فائرنگ سے انکا ساتھی ہلاک،2فرار

گوجرہ(نامہ نگار)گوجرہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ،ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے ایک ہلاک جبکہ دو فرارہو نے میں کامیاب ہو گئے۔ معلوم ہواہے کہ تھانہ صدر پولیس گوجرہ کی گشت پر مامورپولیس پارٹی نے چک نمبر278ر ب سیم نہرکے قریب موٹر سائیکل سوار تین مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ دیا جنہوں پولیس پارٹی پر جان لیوافائرنگ شروع کر دی فائرنگ رکنے پر سرچ آپریشن کیاگیا توایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں پایاگیاجبکہ دیگر نامعلوم ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہو گئے۔زخمی کی شناخت غلام رسول ولد بشیر سکنہ کاہنہ لاہورسے ہوئی جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال گوجرہ منتقل کیاجا رہاتھاجوکہ راستہ میں ہی ہلاک ہوگیا۔تھانہ صدر پولیس فرارملزمان کی تلاش میں ہے۔ہلاک ہو نے والا مختلف مقدمات میں مطلوب بیان کیاجاتاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں