17

گوجرہ میں چوروں،ڈاکوؤں نے ”ات مچادی”عوام مال و زر سے محروم

گوجرہ(نامہ نگار) ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں اضافہ سے شہری خوف وہراس میں مبتلا ہو گئے ۔ مختلف وارداتوں میں شہریوںکوقیمتی مال وزر سے محر وم کر دیاگیا ۔شہریوں کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے نوٹس لینے اور وارداتوں کی روک تھام کا مطالبہ کر د یا ۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر 423ج ب کا عمران اپنی موٹر سائیکل نمبر 8738اے کیو جے پر سو ا ر ہائوسنگ کالونی جانے کیلئے انڈر پاس سے گزر ر ہا تھا کہ اس کو تین نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک کر اس سے موٹر سائیکل،دوعددقیمتی موبائل اور ہزاروں روپے نقدی چھین لئے۔چک نمبر297ج ب عبدالحمید کی بھانجی اور ہمشیرہ بازار سے خریداری کرکے موٹر سائیکل رکشہ پر سوار گائوں واپس جارہی تھیں کہ گائوں کے قریب دو نامعلوم ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر سات لاکھ روپے مالیت طلائی زیورات وغیرہ چھین لئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں