گوجرہ میں چوروں،ڈاکوؤں کا راج،شہری عدم تحفظ کا شکار

گوجرہ ( نامہ نگار)ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں کو مختلف وارداتوں میں مال وزر سے محروم کر دیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر518گ ب کا محمد اویس موٹر سائیکل پر سوار گائوں کے قریب جا رہاتھاکہ اس کوڈاکوئوں نے روک کر موٹر سائیکل، نقدی وقیمتی موبائل چھین لیا۔چک نمبر 158گ ب کا عتیق حسین اپنے ساتھی ثاقب کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوارچک نمبر164گ ب جا رہاتھاکہ دو نامعلوم ڈاکوئوں نے ان کوروک کر5لاکھ روپے سے زائد رقم چھین لی ۔چک نمبر361ج ب کے ندیم حسن کی حویلی سے 3لاکھ روپے مالیتی بکریاں اور بکرے چوری کرلئے۔ چک نمبر296ج ب کے محمد جاوید کے ڈیری مویشیاں میں نامعلوم چور داخل ہوئے اورالماری کاتالہ توڑ کر73ہزارروپے نقدی ودیگر قیمتی سامان وغیرہ چوری کر کے فرارہو گئے۔علاوہ ازیں چک نمبر418ج ب کے یاسر علی کی موٹر سائیکل نمبر7797ایف ڈی این چوروں نے آٹا چکی کے باہر سے ،محلہ نوشاہیا ںکے ذوالفقار کی موٹر سائیکل نمبر19ایف ڈی ایم جھنگ روڈ سے چوری کر لیں۔اور فرارہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں