1

گوجرہ میں چوروں،ڈاکوؤں کا راج،شہری عدم تحفظ کا شکار

گوجرہ(نامہ نگار)چوروں نے گوجرہ میں اودھم مچا دیا ،مختلف وارداتوں میں قیمتی مال زر چوری کر کے فرارہوگئے۔معلوم ہواہے کہ امامیہ کالونی گوجرہ کے رہائشی سجاد خان کے گھر میں نامعلوم چور داخل ہو ئے اور سیف الماری کے تالے توڑ کراندر سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات،سعودی ریال اور لاکھوں روپے نقدی۔طفیل کالونی کے محمد سلیم کے گھر سے ایک لاکھ روپے نقدی،قیمتی موبائل،قیمتی طلائی زیورا ت ، بیس لائن روڈ نیو پلاٹ کے محمد عدیل کے گودام سے7لاکھ50ہززارروپے مالیت کا سامان ، چک نمبر94ج ب کے پرویز خاں کی حویلی کی دیوار پھلانگ کر نامعلوم چوروں قیمتی بکرااور بکری چوری کر لئے۔چک نمبر349ج ب کے عبدالرزاق کی بھاوج سمیت دیگر خواتین رکشہ پر سوار شہر آرہی تھیں کہ گورنمنٹ کالج کے قریب موٹر سائیکل سوار نے جھپٹا مر کرپرس چھین لیا جس میںہزاروں روپے نقدی،موبائل وغیرہ شامل تھا، ورکامیاب وارداتوں کے بعد فرارہو گئے۔ اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی وصدر گوجرہ نے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں