گوجرہ میں چوروں،ڈاکوؤں کا راج،شہری عدم تحفظ کا شکار

گوجرہ(نامہ نگار)ڈاکوئوں نے راہ گیر سے ہزاروں روپے نقدی وموبائل چین لئے جبکہ چوروں نے قیمتی مویشیوں سمیت مال وزر چوری کر لیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر96ج ب کا شبیر موٹر سائیکل پر سوارواپس گائوں جا رہا تھا کہ گائوں کے قریب اس کو موٹر سائیکل سواردو نامعلو م ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا اورجان سے مار دینے کی دھمکی دے کر ہزاروں روپے نقدی ،قیمتی موبائل چھین لیا۔ علاوہ ازیں چک نمبر 336ج ب کے سعود نے اپنی حویلی میں مویشی باندھ رکھے تھے کہ نامعلوم چور اس کی حویلی میں داخل ہو ئے اورپانچ لاکھ روپے مالیتی دو گائے چوری کر لیں ۔ نیوپلاٹ گوجرہ کے محمد عمران نے اپنی موٹر سائیکل نمبر6041ایف ڈی پی اپنے گھرکے باہر کھڑی کی اور خود کام کی غرض سے ندر چلا گیاجس کی عدم موجودگی میں چوروں نے اس کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔چک نمبر 305 ج ب کے قدیر احسن کاایک لاکھ روپے مالیتی بکرا چوروں نے اس کے گھر کے باہر سے چوری کر لیا۔وارداتوں کی اطلاع تھانہ صدر،نواں لاہور اور سٹی پولیس کودے دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں