گوجرہ میں چوروں کا راج،عوام عدم تحفظ کا شکار

گوجرہ(نامہ نگار)چوروں نے مختلف وارداتوں میں مال وزر چوری کر لیا۔معلوم ہوا ہے کہ غوثیہ پارک کا محمد شاہد کے اہل خانہ جھنگ شادی پر گئے ہو ئے جبکہ وہ خود اپنے کام پر گیا ہواتھاجن کی عدم موجوس دگی میں نامعلوم چور دیوار پھلانگ کراندر داخل ہئے اور سیف الماری سے س پونے دو لاکھ روپے نقدی وغیرہ چوری کرلی۔چک نمبر 339ج ب کے ریاست علی کے گھر میں نامعلوم چور داخل ہو ئے اور وہاں سے تین تولے کے طلائی زیورات وغیرہ چوری کر لئے ۔چک نمبر345ج ب کے بشارت علی کے زرعی رقبہ سے چوروں نے ایک لاکھ بیس ہزارروپے مالیتی سامان چوری کر لیا۔چک نمبر423ج ب کا ظہیراحمداپنے بھائی گھر میںموجود تھاکہ اس دوران نامعلوم چوردیوار پھلانگ کر بذریعہ چھت داخل ہو ئے اور گھر سے 35ہزارروپے نقدی وقیمتی طلائی زیورات چوری کر لئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں