گوجرہ میں چوری ،ڈکیتی کی وارداتیں نہ تھم سکیں

گوجرہ(نامہ نگار)چوروں نے مختلف وارداتوں میںشہریوںکو مال وزر سے محروم کر دیا معلوم ہواہے کہ قادری دربار کے محمد بوٹا نے اپنی موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کی اور خود اندر چلا گیا جس کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور اس کی موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہو گیا ، قادری دربار کے ذیشان کی موٹر سائیکل نمبر 3643ٹی ایس کے چوروں نے گھر کے باہر سے وچوری کر لی۔چوروں نے چک نمبر 348 ج ب کے عرفان الحق کے رقبہ سے 3لاکھ روپے مالیتی آلوچوری کر لئے۔محلہ اعوان کالونی کے عمران الیاس کی ٹوبہ روڈ پر ماربل فیکٹری میں چوروں نے داخل ہو کر 70ہزارروپے مالیتی مختلف سامان چوری کر لیا۔دستگیر کالونی میں گورنمنٹ پرائمری سکول سے تالے توڑ کر چوروں نے 50ہزارروپے مالیت کا سامان چوری کر لیا۔نیوپلاٹ کے محمدعثمان کے گھر میں داخل ہوکر چوروں نے ڈونکی پمپ وغیرہ کل مالیت40ہزرروپے سامان چوری کر لیا ۔وارداتوں کی اطلاع تھانہ سٹی ونواں لاہور پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں