گوجرہ میں چوری و ڈکیتی کی وارداتیں جاری

گوجرہ(نامہ نگار)تھانہ صدرکے علاقہ میں کیری ڈبہ سوار سیل مین لٹ گیا جبکہ شہری کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی ۔معلوم ہواہے کہ حماد علی اپنے کیری ڈبہ پر قریبی چکوک میں سرف اور صابن وغیرہ سپلائی دے کر واپس آرہاتھاکہ چک نمبر 356ج ب کے قریب اس کوموٹر سائیکل سوار دو نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااورجان سے مار دینے کی دھمکی دے کر 44ہزارروپے نقدی وغیرہ چھین لی۔ ابوبکر کالونی کے محمد عرفان کی موٹر سائیکل نمبر3227اے ڈبلیو وائی اس کے گھر کے باہر کھڑی تھی کہ جس کو نامعلوم چوروں نے موقع پا کر چوری کر لیااور فرارہونے میں کامیاب ہو گئے۔وارداتوں کی اطلاع تھانہ سٹی وصدرپولیس گوجرہ کو دیدی گئی تاہم کسی واردات کے مقدمہ کے اندراج کا علم نہیں ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں