گوجرہ میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں نہ تھم سکیں

گوجرہ (نامہ نگار)چورو ں نے گوجرہ سرکل میں اودھم مچا تے ہو ئے متعدد افراد کو مال و زر سے محرو م کردیا۔ معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 296 ج ب کی رخشندہ اقبال کی غیر موجودگی میں نا معلو م چورو ں نے گھر کے تالے توڑ کر گھر سے لا کھو ں روپے مالیت کا گھریلو سا ما ن چوری کرلیا اور فرار ہو گئے دوسری واردات میں چک نمبر244 گ ب کی آ سیہ شوکت کے گھر تالے تو ڑ کر نا معلو م چورو ں نے گھر سے لا کھو ں روپے کا فرنچر، طلا ئی زیورات اور دیگر لا کھو ں روپے مالیت کا سا ما ن چوری کرلیا اور فرار ہو گئے تیسری واردات میں چک نمبر 360 ج ب کی غلا م سکینہ کے گھر کے تالے توڑ کر موٹر سا ئیکل نمبری PRQ7077، ہزارو ں روپے نقدی سمیت گھریلو سا ما ن چوری کرلیا اور کا میا ب واردات کے بعد فرار ہو گئے چوتھی واردات میں نامعلو م موٹر سا ئیکل سوار چور چک نمبر 160 گ ب کے منور حسین کے گھر کے باہر سے دو قیمتی بکرے چوری کرکے فرار ہوگئے پا نچویں واردات میں چار نا معلو م چور چک نمبر 90 ج ب ٹھرمحمد زاہد فاروق کی حویلی سے چار قیمتی بکرے چوری کر کے لے گئے چھٹی واردات میں دو نا معلوم موٹر سا ئیکل سوار چک نمبر 245 گ ب تلونڈی کے ضیا ء اللہ کے قبضہ سے قیمتی موبا ئل جھپٹا مار کر چھین لیا اور فرار ہو گئے اطلا ع ملنے پر سٹی تھا نہ و صدر تھا نہ نے الگ الگ مقدمات درج کرکے چورو ں کی تلا ش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں