گوجرہ میں چوری کی اشیاء کباڑخانوں میں سستے داموں فروخت

گوجرہ (نامہ نگار)شہر و گردو نوا ح میں کباڑ خا نے چوری کی وارداتو ں کو فروغ دینے لگے منشیا ت کے عادی افراد سے گھریلو اشیا ء سستے دا مو ں خرید ی جا تی ہیں۔ تفصیلا ت کے مطابق شہر و گردو نوا ح، اڈا مو نگی بنگلہ، دوا کھڑی، نوا ں لاہور سمیت دیگر علا قو ں میں مبینہ طور پر کباڑ کی دکانو ں کے مالکا ن علا قو ں میں چوری کی بڑھتی ہو ئی وارداتو ں کو موجب بن رہے ہیں منشیا ت کے عا دی افراد گھریلو اشیا ء چوری کرکے کبا ڑ کی دکا نو ں میں سستے دا مو ں فروخت کر نے میں مصروف ہیں ہزارو ں روپے کی اشیا ء کوڑیو ں کے بھا ؤ خریدی جا تی ہیں جس سے منشیا ت کے عا دی افراد میں دن بدن اضا فہ ہو رہا ہے عوا می حلقوں نے مقا می انتظا میہ سے مطالبہ کیا ہے کہ چوری کا ما ل خریدنے وا لے کبا ڑیو ں کے خلا ف بھر پور کا رروا ئی عمل میں لا ئی جا ئے تا کہ چوری کی وا رداتو ں میں کمی لا ئی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں