گوجرہ میں چوری کی وارادتیں نہ تھم سکیں

گوجرہ(نامہ نگار)چورو ںنے مختلف وارداتوں میں شہریوں کو مال وزر سے محروم کر دیا۔معلوم ہواہے کہ ٹاکی محلہ کاعرفان اپنے گھر میں سویا ہواتھاکہ نامعلوم چور اس کے گھر میں داخل ہوا اور اس کے قمیض کی جیب سے50ہزارروپے نقدی اور30ہزارروپے مالیت کا موبائل چوری کر لیا۔چک نمبر314ج ب کی نازیہ بریار کے گھر سے نامعلوم چوروں نے تین لاکھ روپے مالیتی 4عدوچھے چوری کر لئے ۔اور موقع سے فرارہو گئے ۔اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی وصدرپولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں