گوجرہ میں چوری کی وارداتیں نہ تھم سکیں،شہری عدم تحفظ کا شکار

گوجرہ(نامہ نگار)چوروں نے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیتی طلائی زیورات ،نقدی وغیرہ چوری کر لی۔جبکہ تین مختلف وارداتوں میں موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔معلوم ہواہے کہ نیو پلاٹ گوجرہ کے محمد بلال کے گھر نامعلوم چور تالے توڑ داخل ہوئے اور گھر کی تلاشی لیتے ہو ئے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور1لاکھ روپے نقدی ودیگر قیمتی سامان چوری کر لیا اور کامیاب واردات کے بعد فرار ہوگئے ۔علاوہ ازیں چوروں نے چک نمبر 337 ج ب کا افتخار حسین اپنی موٹر سائیکل نمبر 5747 اے اے کے پر سوار ہو کر چک نمبر418ج ب میں ٹھیکہ پر لئے گئے امرود کے باغ گیا۔اور موٹر سائیکل باہر کھڑی کر کے اندر چلا گیا جس کی عدم موجود گی میں چوروں نے اس کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔چک نمبر334ج ب کے مبشر اعجاز کوٹ غلام محمد گوجرہ کا محمد ثاقب منیر اپنی موٹر سائیکل نمبر4789ایف ڈی این پر کبوترانوالہ قبرستان میں فاتحہ خوانی کیلئے گیا جس کی موٹر سائیکل چوروں نے موقع پا کر چوری کر لی اور فرارہو گئے ۔وارداتوں کی اطلاع تھانہ سٹی،صدر اور نواں لاہور پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے تاحال کسی مقدمہ کے اندراج کا علم نہیں ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں