گوجرہ میں چوری کی وارداتیں نہ تھم سکیں

گوجرہ(نامہ نگار)نامعلوم چوروں نے احاطہ تھانہ سٹی گوجرہ سے ہیڈ کانسٹیبل کی موٹر سائیکل سمیت دیگر وارداتوں میں مال وزر چوری کر لیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر306ج ب کامحمد ثقلین تھانہ سٹی گوجرہ میں بطوروائرلیس آپریٹرہیڈ کانسٹیبل تعینات ہے جو اپنی موٹر سائیکل نمبرAHL.3952پر اپنی ڈیوٹی کیلئے تھانہ آیا اوراحاطہ میں موٹر سائیکل کھڑی کر کے ڈیوٹی پر موجود تھاکہ اس دوران نامعلوم چوروں نے اس کی موٹر سائیکل چوری کر لیاور فرارہو گئے، چک نمبر424ج ب رخسانہ بی بی کی عدم موجود گی میں نامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کر اندر سے قیمتی طلائی زیورات، 35ہزارروپے نقدی وغیرہ، دستگیر کالونی گوجرہ کا تنویر خالد بابا دیس والے قبرستان میں گیاجہاں نامعلوم چور نے اس کی جیب سے ہزاروں روپے نقدی وقیمتی موبائل جبکہ محلہ خالد پارک کے ساجد حسین کی جیب سے نامعلوم چور نے ہزاروں روپے نقدی وقیمتی موبائل نکال لئے۔ اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی وصدر پولیس گوجرہ نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں