گوجرہ میں ڈاکوؤں ،چوروں اور نوسربازوں کا راج،عوام عدم تحفظ کا شکار

گوجرہ (نامہ نگار)گوجرہ میںڈاکوئوں، چوروں اورنوسر بازوں نے شہریوں کومال وزر سے محروم کر دیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر 369 ج ب کالقمان اپنی موٹر سائیکل نمبر7313ایل ای ایکس پر سوار گائوں کے قریب جا رہاتھا جس کوپیدل ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اس سے موٹر سائیکل ،قیمتی موبائل اور60ہزارروپے نقدی چھین لی۔چک نمبر302ج ب کاعمیر شہر سے موٹر سائیکل پر سوار گائوں واپس جا رہاتھا جس کو ٹوبہ روڈ پردو نامعلوم ڈاکوئوں نے روک کر 70ہزارروپے نقدی چھین لی۔اور کامیاب وارداتوں کے بعد فرارہو گئے۔علاوہ ازیں چوروں نے چک نمبر 363ج ب کے شاہد محمود کی موٹر سائیکل نمبر6184ایف ڈی آر مہدی محلہ سے چوری کر لی۔جبکہ مقامی کار گو آفس کے باہر رکھا ہوادو لاکھ روپے مالیتی برینڈڈ سوٹ کا کارٹن چوروں نے چوری کر لیا۔چک نمبر413ج ب کا مظفر حسین مقامی اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکلوانے آیا کہ اس کے ساتھ ہی دو نامعلوم نوسر باز بھی اندر داخل ہو گئے جنہوں نے دھوکہ دیہی سے اسکی جیب سے 70 ہزار روپے نقدی اے ٹی ایم کارڈ تبدیل کر کے اکائوننٹ سے62سو50روپے نکلوالئے اور فرارہو گئے۔وارداتوں کی اطلاع پر تھانہ سٹی وصدر پولیس کو دے دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں