7

گوجرہ میں ڈاکوؤں ،چوروں کا راج،شہری عدم تحفظ کا شکار

گوجرہ (نامہ نگار) ڈاکوئوں اورچوروں نے مختلف وارداتوں میں شہریوں کومال وزرسے محروم کر دیا۔معلوم ہواہے کہ علی رضاگھر سے بازارجا رہاتھاکہ راستہ میں نامعلوم ملزمان نے اس کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر موٹر سائیکل سے نیچے گرالیااوراس کا بیگ جس میں قیمت کپڑے وغیرہ موجود تھے جھپٹامارکر چھین لیا اور فرارہوگئے جس میں چک نمبر360ج ب کے ارشد علی کی عدم موجود گی میں نامعلوم چورگھر سے گھریلوں سامان مالیت2لاکھ90ہزارروپے چوری کر لیا۔نیشنل بنک روڈگوجرہ کے محمد انوارالحق خان کی موٹر سائیکل نمبر9175ٹی ایس کے چوروں نے مقامی میرج ہال کے باہر سے چوری کر لی۔مختار علی اپنے گھرچک نمبر157گ ب میںسویا ہواتھاکہ نامعلوم چورنے اس کا پرس جس میں15ہزارروپے نقدی اور30ہزارروپے مالیتی موبائل فون چوری کر لیا۔ گلشن اقبال کالونی کے سرفرازکی جیب سے نامعلوم چور نے اس وقت قیمتی موبائل وہزاروں روپے نقدی چوری کر لئے جب وہ شہر موڑ سے بس میں سوار ہو رہاتھا۔اور کامیاب وارداتوں کے بعد فرارہوگئے ۔وارداتوں کی اطلاع ملنے پر تھانہ صدر وسٹی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں