گوجرہ میں ڈاکوؤں کا راج،شہری عدم تحفظ کا شکار

گوجرہ(نامہ نگار)نقاب پوش ڈاکوگھر میں گھس کرگن پوائنٹ پر لاکھوں روپے کے طلائی زیورات اور لاکھوں روپے نقدی چھین کر فرارہو گئے۔ معلوم ہواہے کہ گلی نمبر4گڑھ محلہ گوجرہ کے محمدعارف کے گھر میں دو نامعلوم نقاب پوش ڈاکو بذریعہ چھت داخل ہو ئے اور اسلحہ کے زور پر ہراساں کر کے تقریبا 30تولے طلائی زیورا ت اور 13لاکھ روپے نقدی چھین لئے اور ڈکیتی کی کامیاب واردات کے بعدواپس چھت کے ذریعے موقع سے فرارہو گئے۔ واردات کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او سٹی سرفراز احمد نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور ڈاکوئوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں