گوجرہ میں ڈاکوؤں کی وارداتیں نہ تھم سکیں،شہری عدم تحفظ کا شکار

گوجرہ (نامہ نگار)مسلح ڈا کوؤ ں نے دو مختلف وارداتوں میںراہ گیروں سے مال وزر چھین لیا۔ معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر272ج ب اعجاز احمداپنے موٹر سائیکل پر سوار گائوں سے گوجرہ شہر کی جانب آرہاتھاکہ ڈجکوٹ روڈ پر اس کو موٹر سائیکل سوارڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااورجان سے مار دینے کی دھمکی دے کر7ہزارسعودی یال اور دو عدد قیمتی موبائل فون چھین لئے۔چک نمبر 318 ج ب کا طارق محبوب اپنے رکشہ پر دودھ فروخت کرکے شہر سے گا ؤ ں جا رہا تھا کہ ٹوبہ روڈ پر چک نمبر 301 ج ب کے قریب دو مو ٹر سا ئیکل سوار ڈا کوؤ ں نے گن پوا ئنٹ پر روک لیا اور اسکے قبضہ سے ہزارو ں روپے نقدی اور قیمتی مو با ئل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے۔وارداتوں کی اطلاع تھانہ سٹی وصدر پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں