37

گوجرہ میں ڈاکوئوں’چوروں کی متعدد وارداتیں

گوجرہ ( نامہ نگار)ڈاکوئو ں اور چورو ں نے متعدد وارداتو ں میں شہریو ں کو مال و زر سے محرو م کردیا ۔ معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 81 ج ب کا محمد اعظم بریڈ کمپنی کا سیل مین ہے جو پک اپ پر علا قہ پکا انا میں بریڈ سپلا ئی کر نے میں مصروف تھا کہ چک نمبر 91 ج ب کے قریب دو موٹر سا ئیکل مسلح ڈاکوئو ں نے گن پوا ئنٹ پر روک لیا اور اسکے قبضہ سے ہزارو ں روپے نقدی اوت قیمتی موبا ئل فون چھین لیا اور فرار ہوگئے دوسری واردات میں چک نمبر 362 ج ب کا محمد یونس اپنے ساتھی محمد سعید کے ہمراہ چک نمبر 95 ج ب جا رہے تھے کہ چک نمبر 90 ج ب کے قریب دو موٹر سا ئیکل سوار ڈا کوئو ں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا اور انکے قبضہ سے اسی ہزار روپے نقدی اور دو قیمتی موبا ئل فون چھین لئے اور فرار ہو گئے تیسری واردات میں چک نمبر 160 گ ب کا شہزاد الحق اپنے بھائی کے ہمراہ شہر سے گائوں جارہے تھے کہ چک نمبر 157 گ ب کے قریب دو مسلح ڈاکوئو ں نے روک کر جا ن سے مار دینے کی دھمکی دے کر ہزارو ں روپے نقدی و موبا ئل فون چھین لئے اور فرار ہو گئے چوتھی واردات میں نامعلو م چورو ں نے محلہ گلشن محمود کا لونی کے محمد ریا ض کے گھر میں اس کی غیر موجودگی میں گھس کر کمرو ں کے تا لے توڑ کر طلا ئی زیورات ، پچاس ہزار روپے نقدی اور دیگر سا ما ن چوری کرلیا پا نچویں واردات میں نامعلو م چوروں نے محلہ آ فتاب ٹائو ن کے نعیم طارق کے گھر میں انکی عدم موجودگی میں گھس کر تالے توڑ کر لا کھو ں روپے کے طلا ئی زیورات ، لیپ ٹاپ ، گھڑیا ں ، و دیگر سا ما ن چوری کرلیا اور فرار ہو گئے وارداتو ں کی اطلا ع سٹی و صدر پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے ۔ پولیس مصروف کا رروائی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں