گوجرہ میں ڈاکوئوں ، چوروں نوسربازوں کا راج

گوجرہ(نامہ نگار)ڈاکوئوں،چوروں اور نوسر بازوں نے شہریوں کو مال وزر سے محروم کر دیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر332ج ب کا قسم اپنے دیگر ساتھیوںکے ہمراہ موٹر سائیکل رکشہ پر سوار گائوں کے قریب جا رہے تھے کہ ان کو موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے روک کر ان سے گن پوائنٹ پر مجموعی طور پر5عددقیمتی موبائل ونقدی کل مالیت1لاکھ94ہزارروپے چھین لئے ۔ چک نمبر334ج ب کا فضل ایان ،عمر حیات اور منظور احمدگوجرہ آرہے تھے کہ چک نمبر362ج ب کے قریب کار سوار دو نامعلوم نوسر بازوں نے ان کو روک لیا اورباتوں میں الجھا کرنوسر بازی کر تے ہوئے18لاکھ روپے اینٹھ لئے ۔چک نمبر434ج ب کے محمد خالد نے اپنی موٹر سائیکل نمبر8057ٹی ایس ایل گھر کے باہر کھڑی کی اورخود اندر چلا گیا کہ نامعلوم چورنے اس کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔علاوہ ازیں گلشن محمود کالونی کے عبدالرحمن نے اپنی موٹر سائیکل نمبر1166ٹی ایس ایل اپنی دکان کے باہر کھڑی کی تھی کہ نامعلوم چوروں نے چوری کر لی اورفرارہو گئے۔وارداتوں کی اطلاع تھانہ صدروسٹی اور نواں لاہور پولیس کو دے دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں