24

گوجرہ میں ڈاکوئوں ، چوروں کی وارداتیں نہ تھم سکیں

گوجرہ(نامہ نگار) ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں کومختلف وارداتوں میں مال وزر سے محروم کر دیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر47گ ب کامحمد شفیق چک نمبر368ج ب کے قریب جا رہاتھاکہ اس کودو نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک کر موٹر سائیکل ،28ہزازرروپے نقدی اورقیمتی موبائل چھین لیا۔چک نمبر 367 ج ب کے جاوید اقبال کے2لاکھ70 ہزار روپے مالیتی بکرا اور بکریاں چوری چھین لیں ۔ امامیہ کالونی کے انجم سرفرازکے گھر سے نامعلوم چور17لاکھ روپے مالیت کے5تولے طلائی زیورات،4لاکھ74 ہزارروپے نقدی وغیرہ چوری کر لئے۔ چک نمبر 352ج ب کے محمد نعیم کے ڈیرہ مویشیاں سے چوروں نے ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کی گائے چور لے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں