40

گوجرہ میں ڈاکوئوں نے ”ات”مچا دی

گوجرہ(نامہ نگار)ڈاکوئوں اور چوروں نے ات مچادی،شہریوں کومال وزر سے محروم کر دیاگیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر273رب فیصل آبادکا رہائشی منور حسین اپنے موٹر سائیکل نمبر503ایف ڈی پی پر سوار ڈجکوٹ روڈ کے چک نمبر278ر ب کے قریب جا رہاتھاجہاں ڈاکوئوں نے اسے اسلحہ کے زور پر روک لیا اورجان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اس سے موٹر سائیکل،12ہزارروپے نقدی لوٹ لئے جبکہ دیگر راہ گیرو ں سے بھی لوٹ مار کی گئی ۔علاوہ ازیں چک نمبر90ج ب ٹھروکے کامران کوموٹر سائیکل پر سوار جاتے ہو ئے گائوں کے قریب تین نامعلوم ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر روک کر 5ہزارروپے وقیمتی موبائل چھین لیا۔دریں اثناء چک نمبر90ج ب کے رہائشی واپڈا ملازم زاہد نے اپنا موٹر سائیکل امجد گرین پارک گوجرہ میں کھڑاکیااور کام میں مصروف ہو گیا۔ اس دوران نامعلوم چوروں نے اس کا موٹر سائیکل چوری کر لیا۔جبکہ سعد گارڈن گوجرہ کا رانا محمد اجمل چک نمبر371ج ب کے قریب پارک سٹی میں مکان تعمیر کر رہاہے جس کے تالے توڑ کرنامعلوم چورگھریلو سامان،گرینڈر مشین وغیرہ کل مالیت 3لاکھ70ہزاروروپے سامان چوری کر کے فرارہوگئے۔ وارداتوں کی اطلاع تھانہ صدر واسٹی پولیس کو دے دی گئی ہے تاحال کسی مقدمہ کے اندراج کی اطلاع موصول نہیں ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں