گوجرہ میں ڈاکوئوں کا راج شہری خوفزدہ

گوجرہ(نامہ نگار)ڈاکوئوں نے مختلف وارداتوںمیں راہ گیر وںسے مال وزر چھین لیا۔ معلوم ہواہے کہ چک نمبر278ج ب کا یاسر موٹر سائیکل پر سوارڈجکوٹ روڈ پر آرہاتھاکہ را ستہ میں اس کو دو نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااورگن پوائنٹ پر75ہزارروپے نقدی وغیرہ چھین لئے ۔علاوہ ازیں چک نمبر354ج ب کے حمزہ اور عادل گائوں سے شہر آرہے تھے کہ راستہ میں دو نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر ان سے طلائی انگوٹھی ،قیمتی موبائل اورہزاروں روپے نقدی چھین لئے۔دریں اثناء چک نمبر350ج ب کااسحاق سے چک نمبر303ج ب کے قریب سے ڈاکوئوں نے روک کر ہزاروں روپے نقدی چھین لئے۔ اور کامیاب وارداتوں کے بعد فرارہوگئے وارداتوں کی اطلاع تھانہ صدروسٹی پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں