گوجرہ میں ڈاکو اور چور بے قابو،عوام عدم تحفظ کا شکار

گوجرہ(نامہ نگار)گوجرہ میں ڈاکو بے قابو ہو گئے۔ٹیلر ماسٹرسمیت دوافرادسے مال وزر چھین لیا۔ کامیاب وارداتوں کے بعد فرارہو گئے ۔ معلوم ہواہے کہ سلطان پورہ گوجرہ کے علی رضا نے بیس لائن گوجرہ پر ٹیلرنگ کی دکان بنا رکھی ہے جہاں وہ حسب معمول کام میں مصروف تھاکہ اس دوران موٹر سائیکل سوارتین نامعلوم ڈاکوآئے اور دکان میں گھس کرگن پوائنٹ پر 35ہزارروپے نقدی ،دوعددقیمتی موبائل فونزاور15عددقیمتی سوٹ چھین لئے،علاوہ ازیں چک نمبر 369ج ب کامحمد یوسف اپنی موٹر سائیکل نمبر4469ٹی ایس کے پر سواراپنے گائوں سے مونگی بنگلہ کی جانب جا رہاتھاکہ راستہ میں تین نامعلوم ڈاکوئوں نے اس کو اسلحہ کے زور پر روک لیااورجان سے مار دینے کی دھمکی دے کر 32ہزارروپے نقدی وقیمتی موبائل چھین لیا اور کامیاب وارداتوں کے بعد فرارہو گئے۔وارداتوں کی اطلاع تھانہ سٹی وصدر پولیس کو دے دی گئی ہے۔تاحال کسی مقدمہ کے اندراج کی اطلاع موصول نہیں ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں