گوجرہ(نامہ نگار)ڈاکوئوں اور چوروں نے مختلف وارداتوں میں لوگوں کو مال وزرسے محروم کردیا۔کامیاب وارداتوں کے بعد فرارہو گئے۔ معلوم ہواہے کہ چک نمبر99ج ب کامحمد یونس اپنی موٹر سائیکل اپلا ئیڈ فار 125 سی سی پرسوار ہائوسنگ کالونی کے قریب جا رہاتھاکہ اس کوموٹر سائیکل سوار تین نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااور جان سے مار دینے کی دھمکی دیکر موٹر سائیکل،20ہزارروپے سے زائد نقدی اور اے ٹی ایم کار ڈ وغیرہ چھین لیا اور فرار ہو گئے۔ چک نمبر420ج ب کامحمد ایوب گائوں کے قریب جا رہاتھاکہ اس تین نامعلوم ڈاکوئون نے روک کر ہزاروں روپے نقدی وغیرہ چھین لی۔ چک نمبر424ج ب کے عدیل نے اپنی موٹر سائیکل نمبر7910ایف ڈی ایل اپنے گھر کے باہر کھڑی کی اوراندر چلاگیاکہ اس دوران نامعلوم چوروں نے اس کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔چک نمبر93ج ب کے رضوان سے گائوں کے قریب جاتے ہو ئے ڈاکوئوں نے ہزاروں روپے نقدی وقیمتی موبائل چھین لیا۔چورو ں نے نماز پڑھنے آ ئے شہری کا موٹر سا ئیکل چوری کرلیا ۔ محلہ سمن زار کا لونی کا علی اویس اپنی موٹر سا ئیکل نمبری AJG2126 پر سوار ہوکر موچی وا لا روڈ پر مسجد میں نماز کی ادائیگی کیلئے آ یا موٹر سا ئیکل باہر کھڑی کرکے اندر چلا گیا واپسی پر مو ٹر سا ئیکل غائب پا ئی جبکہ چک نمبر436ج ب کے سجاد نے اپنی حویلی مویشیاں میں قیمتی بکر ے باندھے ہو ئے تھے کہ نامعلوم چور اس کی حویلی میں داخل ہو کر دو عددبکرے چوری کر لئے۔تکیہ پھمن سائیں کے علی عباس کے گھر کے تالے توڑکر نامعلوم چور داخل ہو ئے اور وہاں سے ساڑھے تین تولے طلائی زیورات اور قیمتی پار چات چوری کر لئے۔ جھنگ روڈ پر کاشف علی فروٹ فروش کے ٹھیلہ کو کھول کر نامعلوم چورنے30ہزارروپے نقدی اوردس ہزارروپے مالیتی فروٹ چوری کر لیا۔وارداتوں کے بعد فرارہو گئے۔وارداتوں کی اطلاع تھانہ سٹی وصدر پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے۔
7