گوجرہ میں ڈکیتی،چوری کی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار

گوجرہ(نامہ نگار)گوجرہ میں ڈکیتی وچوری کی وارداتوں کاسلسلہ جاری رہا ۔مختلف واردا تو ں میں راہ گیروں اور دکانداروں کو مال وزر سے محروم کر دیاگیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر91ج ب کاسہیل خورشیدنے چک نمبر298ج ب کے قریب دکان کریانہ بنا رکھی ہے جہاں پر وہ حسب معمول موجود تھاکہ اس دوران تین نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو آگئے جنہوں نے اسلحہ کے زورپر30ہزارروپے نقدی چھین لئے۔چک نمبر300ج ب کے ساجد علی اور ذیشان علی موٹر سائیکل نمبر5958اے جے ایم پر سوارچک نمبر297ج ب جا رہے تھے کہ راستہ میں تین نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک کر ان سے موٹر سائیکل اور40ہزارروپے نقدی اور2موبائل چھین لئے۔محمد خالد نے پینسرہ روڈ پر مارٹ بنا رکھاہے جہاں پرتین نامعلوم موٹر سائیکل سوار نقاب پوش ڈاکوآگئے اوراسلحہ کے زور پر25ہزارروپے نقدی ودوموبائل چھین لئے۔دھوبی گھاٹ مہدی محلہ کارہائشی ومعروف صحافی انوار حسین موبائل پر کال کرتے ہوئے انڈر پاس کے قریب جا رہاتھاکہ دونامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے جھپٹا مارکر موبائل چھین ۔رائل گارڈن کامحمد یوسف اپنی موٹر سائیکل نمبر2373اے وی ٹی پر سوار جھنگ روڈ پر نماز کی ادائیگی کیلئے مسجد آیا اورموٹر سائیکل باہر کھڑی کر کے اندر چلاگیا جب واپس آیا تو اس کی موٹر سائیکل چوری ہو نا پائی گئی چک نمبر304ج ب کے حیدر علی کی موٹر سائیکل نمبر3734سول ہسپتال کے باہر کھڑی تھی کہ نامعلوم چوروں نے چوری کر لی ۔اعوان کالونی کے محمد عرفان کی بائی پاس ٹوبہ روڈ فیکٹری سے 2واٹر پمپ اتار کر چوری کر لئے۔رحمت ٹائون کے محمد الیاس کی عدم موجود گی میں نامعلوم چووں نے ر اس کے گھر میں داخل ہو کرقیمتی سامان وہزاروں روپے نقدی چوری کر لئے۔کامیاب وارداتوں کے بعد فرارہو گئے۔وارداتوں کی اطلاع تھانہ سٹی پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے تاحال کسی مقدمہ کے اندراج کا علم نہیں ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں