گوجرہ میں ڈکیتی و چوری کی وارداتیں ،شہریوں میں خوف وہراس

گوجرہ (نامہ نگار)گوجرہ میں ڈکیتی اورچوری کی وارداتیں جاری رہیں۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر366ج ب کارہائشی پاک آرمی کاریٹائرڈ ملازم محمد الیاس جوکہ اپنی موٹر سائیکل نمبر2166ٹی ایس جی پرسوارگائوںکے قریب جا رہاتھاکہ اس کو تین نامعلوم پیدل نقاب پوش ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااورجان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اس کی موٹر سائیکل چھین کر ہوائی فائرنگ کر کے خوف وہراس پھیلاتے ہو ئے فرارہو گئے۔علاوہ ازیں چک نمبر372ج ب کی سونیااہل خانہ سمیت گھر میں موجود نہ تھے کہ نامعلوم چور اس کے گھر کے تالے توڑ کر اندر داخل ہو گئے اورتلاشی لیتے ہو ئے وہاں سے 20ہزارروپے نقدی ودیگر قیمتی سامان چوری کر کے فرارہوگئے۔محمد ارسلان نے اپنی موٹر سائیکل چوک ملکانوالہ کے قریب آپٹیکل سروس کے باہر کھڑی کی اورخود اندر چلا گیاکہ اس دوران نامعلوم چور نے اس کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔وارداتوں کی اطلاع تھانہ سٹی وصدرپولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں