گوجرہ میں ڈکیتی چوری کی نان اسٹاپ وارداتیں،شہری خوفزدہ

گوجرہ(نامہ نگار)گوجرہ میں ڈکیتی وچوری کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا،ڈاکوئوں اور چورو ں نے مختلف وارداتوں میںشہریوں کو مال وزر سے محروم کر دیا۔معلوم ہواہے کہ لطیف کالونی جھنگ کااظہر عباس اپنے بھائی فضل حسین کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار چک نمبر93ج ب کے قریب جا رہے تھے کہ جن کوموٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے روک کرہزاروں روپے نقدی وغیرہ چھین لئے اور مذاحمت پرفضل حسین پر فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا ۔چک نمبر333ج ب کاآصف اپنے گائوں کے قریب جا رہاتھا جس کو چار نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک کر ہزاروں روپے نقدی وقیمتی موبائل چھین لیا ۔چوروں نے سولر پلیٹس اوربیٹریاں وغیرہ کل مالیت 2لاکھ50ہزارروپے ،طارق آبادکامحمد سفیان بازارمیں خریداری کر رہاتھاکہ اس کی جیب سے قیمتی موبائل وغیرہ،چک نمبر371 ب کے محمد عدنان کی موٹر سائیکل نمبر7476اے کیویومسجد کے باہر کے باہر سے،چک نمبر419ج ب کے ندیم سرورکی حویلی سے تالہ توڑ کرقیمتی سامان وگندم وغیرہ، چک نمبر99ج ب کے محمد ذیشان کے ڈیرہ سے،چک نمبر279ج ب کے وہاب ندیم کی حویلی سے70ہزارروپے مالیتی بکری،چک نمبر277ج ب کے ظہیرعباس کے گھر سے قیمتی بکرا چوری وغیرہ چوری کر کے فرارہو گئے۔ اطلاع ملنے پر تھانہ صدر،سٹی اور نواں لاہور پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں