گوجرہ میں ڈکیتی کی وارداتیں نہ تھم سکیں

گوجرہ(نامہ نگار) ڈاکوئوں نے دو اور واردا توں میںراہ گیر وںسے گن پوائنٹ پرمال وزر چھین لیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر158گ ب کا عبدالغفورکو گئوں کے قریب جاتے ہو ئے آتشیں اسلحہ اور ڈنڈوں سے مسلح پیدل ڈاکوئوں نے روک لیااور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر موٹر سائیکل،25ہزارروپے نقدی اورقیمتی ومبائل چھین لیا۔مدنی ٹائون گوجرہ کے پیزاڈیلوری بوائے محمد دلاورسے چک نمبر424ج ب کے قریب ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر2عددقیمتی موبائل اور ہزاروں روپے نقدی چھین لئے۔ڈاکوکامیاب وارداتوں کے بعد فرارہو گئے وارداتوں کی اطلاع تھانہ صدرپولیس گوجرہ کو دی دے گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں