گوجرہ میں ڈکیتی کی وارداتیں نہ تھم سکیں، عوام عدم تحفظ کا شکار

گوجرہ (نامہ نگار) مسلح ڈا کو ؤ ں نے راہ گیروں کو دو مختلف وارداتوں میںموٹر سائیکل ونقدی وغیرہ سے محرو م کردیا۔ معلو م ہوا ہے کہ کچا گوجرہ کامحمد عمرپرائیویٹ سیکورٹی گارڈ کی تنخواہیں ریکوری کر کے گوجرہ کی جانب آرہاتھاکہ تھانہ سٹی کے علاقہ ڈجکوٹ روڈپر اس کوموٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیاور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کرایک لاکھ سے زائد کی رقم وقیمتی موبائل چھین لئے اور فرارہو گئے ۔دوسری واردات میں چک نمبر 307 ج ب کا شفیق سلطا ن اپنی موٹر سا ئیکل پر سوار ہو کر شہر سے گاؤ ں جارہا تھا کہ جھنگ روڈ پر چک نمبر 360 ج ب کے قریب دو نا معلو م ڈا کوؤ ں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا اور اسکے قبضہ سے موٹر سا ئیکل و نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے اطلا ع ملنے پر صدر پولیس گوجرہ نے مقدمہ درج کرکے ڈا کوؤ ں کی تلا ش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں