گوجرہ(نامہ نگار)ڈاکوئوں نے دومختلف وارداتوں میں الیکٹرک سٹور مالک سمیت دو افراد سے مال وزر چھین لیا جبکہ جیب تراش نے شہری کی جیب کا صفایا کر دیا۔معلوم ہواہے کہ شاہ آبادکالونی گوجرہ کا عاطف اپنی محلہ میں دکان الیکٹرک سٹورپر حسب معمول موجود تھاکہ اس دوران موٹر سائیکل سواردو نامعلوم ڈاکوآئے اور دکان میں گھس کر اسلحہ کے زور پر60ہزاروپے نقدی ، قیمتی تین عدد موبائل فونزاور لیپ ٹاب چھین لیا اورکامیاب واردات کے بعد فرارہو گئے۔علاوہ ازیں یاسم پیزا ڈیلوری کا کام کر تاہے جو چک نمبر360ج ب پیزا دینے کیلئے گیا جس کوراستہ میںدو نامعلوم ڈاکوئوں نے راستہ میں روک کر اسلحہ کے زور پر 36سو روپے سے زائد کی نقدی وموبائل چھین لیا۔دریں اثناء چک نمبر366ج ب کا فریاد مسیح لاری اڈا گوجرہ میں موجود تھاکہ نامعلوم جیب تراش نے اس کی جیب سے ہزاروں روپے نقدی نکال لئے اور فرارہو گیا۔وارداتوں کی اطلاع تھانہ سٹی وصدر پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گوجرہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں نے عوام کو شدید خوف وہرواس میں مبتلا کر رکھا ہے ۔مقامی سماجی عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے فوری طور پر نوٹس لینے اور تحفظ فرام کر نے کا مطالبہ کیاہے۔
2