گوجرہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کو ملک بھر سے ملانے والی سڑک کھنڈرات میں تبدیل

گوجرہ (نامہ نگار)گوجرہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کو ملک بھر سے ملا نے وا لی سٹر ک کھنڈرات میں تبدیل ہو گئی حادثا ت و ڈکیتی کی وارداتو ں میں اضا فہ ہو گیا ۔ تفصیلا ت کے مطا بق ٹوبہ ٹیک سنگھ ضلع کو پنجا ب بھر سے ملا نے و ا لی پینسرہ فیصل آ باد روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی جگہ جگہ بڑے بڑے کھڈے پڑنے سے روزانہ کی بنیاد پر حادثا ت معمول بن گئے ہیں سڑک پر گا ڑیو ں کی سپیڈ نہ ہو نے سے ڈکیتی کی وارداتو ں میں بھی اضا فہ ہو گیا ہے جبکہ روڈ ٹو ٹنے سے گا ڑیو ں کا شدید نقصا ن ہو رہا ہے گا ڑیو ں کے ٹائر تباہ ہو رہے اور پنجا ب کے دیگر شہرو ں کیلئے سفر کر نے وا لی گا ڑیا ں لمبا سفر کرنے پر مجبور ہیں سڑک پر سفر کر نے وا لی گا ڑیا ں غیر محفوظ ہو کر رہ گئی ہیں محکمہ ہا ئی وے کی طرف سے سٹرک کی مر مت کاآ غاز کیا گیا مگر نا معلو م وجوہا ت کی بنا پر کا م روک دیا گیا عوا می حلقوں نے وزیر اعلی پنجا ب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مین فیصل آ باد پینسرہ روڈ کو فوری طور پر تعمیر کیا جا ئے تا کہ لوگو ں کی مشکلا ت میں کمی آ سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں