74

گوجرہ پولیس ان ایکشن ، منشیات فروش سے بھاری مقدار میں چرس برآمد

گوجرہ(نامہ نگار)پولیس نے منشیات فروشوںکو قابو کر کے بھاری مقدارمیں چرس برآمد کر لی۔معلوم ہواہے کہ صدرپولیس گوجرہ کو اطلاع ملی تھی کہ چک نمبر360ج ب کا منظوراحمد چک نمبر362ج ب میں چرس فروخت کر نے میں مصروف ہے جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر اس کوگرفتار کر لیااور اس کے قبضہ سے14سوگرام چرس برآمد کر لی۔علاوہ ازیں نواں لاہور پولیس نے چک نمبر337ج ب میں چھاپہ مار منشیات فروشی کر نے والے نوید اسلم کو قابوکرکے اس کے قبضہ سے11سو گرام چرس برآمد کر لی ۔صدر ونواں لاہور پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں