گوجرہ پولیس نے 4سالہ بچے کے قاتلو ں کو گرفتار کر لیا

گوجرہ(نامہ نگار)چارسالہ بچے کے قاتلوں کا سراغ لگالیا۔ واضح رہے کہ چندروز قبل نا معلو م ملزما ن نے چک نمبر 351 ج ب کلیانداس کے سلما ن خا لد کے چار سا لہ بیٹے عیسیٰ سلطا ن کو اغوا کرکے قتل کر کے اسکی نعش بوری میں بند کرکے گھر کے قریب پھینک دیا تھامعصوم بچے کے قتل کی اطلا ع ملنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسر ٹو بہ ٹیک سنگھ فضل عباس نے جا ئے وقوعہ کے معا ئنہ کے بعد ڈی ایس پی گوجرہ علم دین کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملزما ن کی جلد گرفتاری کا حکم دیاتھاموصولہ اطلاعات کے مطابق صدر پو لیس گوجرہ نے چار سا لہ عیسیٰ سلطا ن کے قاتلوں کاٹھوس شواہد کی بنیادپرسراغ لگاکر ان کو گرفتار کرلیاہے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں