15

گوجرہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون

گوجرہ(نامہ نگار)پولیس نے مختلف جگہوں سے چھاپے مار کر شراب فروش دو افرادکو گرفتار کر کے بھاری مقدارمیں شراب برآمد کر لی جبکہ پرچی جواء میں ملوث پانچ افراد قا بو کر کے حوالات میں بند کردئیے۔معلوم ہواہے کہ ایس ایچ اوتھانہ سٹی گوجرہ انسپکٹر فاروق خان نیازی کی سربراہی میں پولیس نے مخبر ی ہونے پرچھاپے مار کردستگیر کالو نی کے بلال کواس کے گھر کے باہر سے قابوکر کے اسکے قبضہ سے50لیٹردیسی شراب۔ نیو پلاٹ گوجرہ کے کاشف کو گرفتارکر کے اس کے قبضہ سے50لیٹر شراب برآمد کر لی۔دریں اثناء پولیس نے محلہ مسلم آباد میں چھاپے مار کر محمد بلال وغیرہ پانچ افراد کورنگے ہاتھوں پرچی جواء کے الزام میں گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے نقدی و پرچیاں وغیرہ برآمد کر لیںاور ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں